ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / دہلی حکومت نے ججوں کی تنخواہ میں اضافہ کو منظوری دی

دہلی حکومت نے ججوں کی تنخواہ میں اضافہ کو منظوری دی

Sun, 02 Oct 2016 19:59:01    S.O. News Service

نئی دہلی، 2 ؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )قومی دارالحکومت کی ضلع عدالتوں کے ججوں کو اب ساتویں پے کمیشن کی سفارشات کے مطابق اضافہ شدہ تنخواہ ملے گی ۔دہلی حکومت نے ساتویں پے کمیشن کی سفارشات کو نوٹیفائڈ کر دیا ہے جس میں یکم جنوری سے بنیادی تنخواہ اور پنشن میں 2.5فیصد اضافہ کی سفارش کی گئی ہے۔دہلی حکومت کے اس فیصلے سے دارالحکومت علاقہ کی تمام ضلع عدالتوں کے تقریبا 500جج مستفید ہوں گے۔حکومت کے ایک سینئر افسر نے بتایاکہ دہلی حکومت نے تمام ضلع عدالتوں کے ججوں کے لیے ساتویں پے کمیشن کی سفارشات کو نافذ کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس کے ساتھ ہی دہلی، ساتویں پے کمیشن کی سفارشات کے مطابق، ججوں کی تنخواہ میں ڈھائی گنا اضافہ کرنے والی پہلی ریاست بن جائے گی ۔دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے ساتویں پے کمیشن کی سفارشات کو نافذ کرنے کی تصدیق کی ہے۔سسودیا کے پاس وزارت قانون کا چارج بھی ہے۔قابل ذکر ہے کہ اس سال اگست میں عام آدمی پارٹی کی حکومت نے شہری انتظامیہ میں کام کر رہے تقریبا ایک لاکھ ملازمین کے لیے ساتویں پے کمیشن کی سفارشات کو نافذ کر دیا تھا۔جمعہ کو دہلی حکومت نے دارالحکومت کے تمام منظورشدہ اور غیر امدایافتہ اسکولوں کو ساتویں پے کمیشن کی سفارشات کو نافذ کرنے اور ملازمین کو ان کے مطابق بڑھی ہوئی تنخواہ دینے کی ہدایت جاری کی تھی ۔


Share: